RSS
دفترولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی سائٹ پر خوش آمدید۔       
پیغام :
ایران میں دہشت گرد کارروائیوں میں امریکی ، برطانوی اور اسرائیلی عناصرملوث ہیں
۲۰۱۰/۰۷/۲۱ - ۱۷:۲۳
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زاہدان کی جامع مسجد میں گذشتہ ہفتہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ساتویں دن کی مناسبت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں امریکی، برطانوی اور اسرائیلی جاسوس اداروں کو زاہدان میں دہشت گردی کے سنگين جرم کااصلی حامی و پشتپناہ قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی طرف سے دہشت گردی کی اس سنگين کارروائی کا اصلی مقصد ملک میں مذہبی منافرت اور دینی اختلاف کو ہوا دینا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار دہشت گردعناصر کو اپنے شوم مقصد میں کامیاب ہونے کی ہر گزاجازت نہیں دےگی، تینوں قوا میں ذمہ دار اداروں اور اہلکاروں کو ملکی اور قومی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم پیشہ عناصر کاسنجیدگی اور سختی کے ساتھ مقابلہ کرینا چاہیے اور انھیں جلد از جلدکیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔





قومی اتحاد اور اسلامی انسجام
آج عالم اسلام کے درد کی اصلی دوا اور اصلی علاج "اتحاد" ہے؛ سب باہم متحد ہوجائیں۔
پیغمبر اسلام(ص)
ہماری قوم مکتب نبوی اور درس محمدی (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی شاگردی پرفخر کرتی ہے۔
فلسطين
فلسطین کے مظلوم عوام کے قیام کی حمایت تمام مسلمانوں کا مذہبی اور دینی فریضہ ہے۔
عبادی اور سیاسی حج
حج اپنی ذات اور جوہر میں دو عنصر کا حامل ہے:عمل اور فکر میں خدا کاتقرب، اور روح کے ساتھ طاغوت سے دوری۔
اسلامى انقلاب
ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بدولت معنوی قدروں کی حاکمیت کا آغاز ہوا ہے۔